لبنان کے شہر مروانیہ پر اسرائیلی حملہ۔ 8 افراد شہید
طائر ہسپتال پر حملہ میں 127 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات
June 3, 2026 · قومی
بیروت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لبنان کے شہر مروانیہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت مزید 8 افراد شہید ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں شدید تباہی پھیل گئی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے طائر کے ایک ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 127 افراد زخمی ہوئے، جبکہ مارچ سے جاری کشیدگی کے دوران مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 100 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے سرحدی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔