بھگوڑے عادل راجہ کا اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو۔سبین کیانی کی وضاحت مسترد

بعض صارفین نے اس انٹرویو کے مندرجات پر سوالات اٹھائے ہیں

June 3, 2026 · قومی

سوشل میڈیا پر بھگوڑے عادل راجہ کے ایک اسرائیلی اخبار کو دیے گئے پاکستان مخالف انٹرویو کے بعد بحث شروع ہو گئی ہے، جس میں پاکستان کی پالیسیوں اور بعض اداروں سے متعلق دعوے کیے گئے۔
انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے اور اس پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ بعض صارفین نے اس انٹرویو کے مندرجات پر سوالات اٹھائے جبکہ دیگر نے مختلف مؤقف اختیار کیا۔
اسی حوالے سے سبین کیانی کی جانب سے بھی ایک وضاحت سامنے آئی، تاہم سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس وضاحت سے اتفاق نہیں کیا اور مسترد کردیا ہے اس حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بحث میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق مختلف دعوؤں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ اس انٹرویو کی تشہیر بھگوڑے عادل راجہ نے خود ٹوئٹر پر کی اور اعتراف کیا کہ وہ اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دے رہے ہیں جس میں وہ بہت کچھ بے نقاب کریں گے۔