کوئٹہ میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل
عوامی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ اقدام بھی اسی مقصد کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
حکومت بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے بتایا کہ یہ فیصلہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق بعض سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس چند گھنٹوں کے لیے بند رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ اقدام بھی اسی مقصد کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
بابر یوسفزئی نے شہریوں کو پیش آنے والی عارضی مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات معمول پر آتے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں سے گریز کریں اور درست معلومات کے لیے سرکاری ذرائع سے رجوع کریں۔