35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ
سب سے زیادہ مددکی حق دار وہ غیر شادی شدہ خواتین ہیں جن کا کوئی نہیں ہوتا، بلال مندو خیل
June 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: 35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران کمیٹی ممبر بلال مندوخیل نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیرشادی شدہ خواتین شامل نہیں۔
بلال مندوخیل کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مددکی حق دار وہ غیر شادی شدہ خواتین ہیں جن کا کوئی نہیں ہوتا۔
اس پر بی آئی ایس پی حکام نے کہا کہ 35 سال سےبڑی عمرکی غیرشادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کررہےہیں۔