راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

آئندہ گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان موجود ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں کی نگرانی شروع کر دی ہے۔

June 4, 2026 · قومی

 

راولپنڈی اور اسلام آباد میں اچانک موسم نے کروٹ لے لی ہے، جہاں آسمان پر گہرے بادل چھا گئے اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں واضح کمی کر دی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ شہریوں نے بھی اس خوشگوار موسم کا خوب لطف اٹھایا اور معمولاتِ زندگی جاری رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان موجود ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں کی نگرانی شروع کر دی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، جبکہ نکاسی آب کے نظام پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔