سابق اور موجودہ وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف پوسٹ پر مقدمہ درج

ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے۔

June 4, 2026 · قومی

آزاد کشمیر میں سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر نازیبا اور توہین آمیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ خورشید آباد حویلی ، تھانہ ممتاز آباد میں درج کیا گیا ہے جس میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر مرتضیٰ شریف میر سمیت 17 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ان افراد میں وقار قمر میرمرتضی شریف میرانعام میر ساکن خورشید آباداحسن کشمیری ساکن سندھاری غضنفر مجید ڈارشہباز ولد محمد رفیق ساکن بھیڑی حال چکری روڈ راولپنڈیطیب صدر ولد صدر دین ساکن ہجرتانعام حمید میرفیصل جاوید ولد جاوید قمرصدیق صدیق ولد صدیق ڈارشوکت ولد عندام محی الدین میرمحمد آصف ولد احمد میرسجاد احمد ولد رفیق میرارسلان محمود میرمحمد یوسف ولد عبدالمجیدمحمد شریف میر ولد احمد میرعارف شریف آزاد میر شامل ہیں ۔

مقدمے میں آزاد کشمیر کے موجودہ وزیراعظم فیصل راٹھور اور سابق وزیراعظم مرحوم ممتاز حسین راٹھور کے خلاف مبینہ قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے۔

دوسری جانب سابق ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین میر قمر دین قمر کی تصویر کے غلط استعمال اور مبینہ کردار کشی کے معاملے پر بھی قانونی کارروائی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

مختلف سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی فرد کی عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ضروری ہے، جبکہ کچھ حلقے اس معاملے میں شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ادھر عوامی ایکشن کمیٹی حویلی نے اپنے بعض ارکان کے خلاف مقدمات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کا استعمال کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔

سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ کردار کشی اور نفرت انگیز مواد کے معاملات میں غیر جانبدار قانونی عملداری عوامی اعتماد کے لیے ضروری ہے۔