گلگت بلتستان انتخابات،تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان
انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
June 4, 2026 · قومی
گلگت بلتستان میں انتخابات 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں سرکاری تعلیمی اداروں میں دو روز کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو تمام سرکاری اسکول اور کالج بند رہیں گے، کیونکہ ان اداروں کو پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بیشتر تعلیمی اداروں میں پولنگ کا عمل منعقد ہوگا، جس کے باعث سیکیورٹی اور انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔