ایبٹ آباد میں حادثے کے بعد جھگڑے میں فائرنگ،نوجوان ہلاک،4 گرفتار

جھگڑے کے دوران حارث ولد ریاست خان سکنہ کوٹھیالہ حال البدر کالونی معمولی زخمی ہوا۔

June 4, 2026 · قومی

ایبٹ آباد ۔ تھانہ میرپور کی حدود جناح آباد میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں میرپور پولیس کی کارروائی چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا، وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد

ابتدائی معلومات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 9 بجے جدون پلازہ کے قریب گاڑیوں کے ایکسیڈنٹ کے بعد جناح آباد سٹریٹ نمبر 9 میں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا، جس دوران ارسلان اور دیگر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ معاذ اللہ ولد منظور حسین سکنہ شاہزمان کالونی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ جھگڑے کے دوران حارث ولد ریاست خان سکنہ کوٹھیالہ حال البدر کالونی معمولی زخمی ہوا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں اور ناکہ بندیاں جاری ہیں۔