بجٹ: وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا

وزیرِ اعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم اور گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔

June 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا جبکہ اجلاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم اور گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں مالی سال 27-2026ء کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی اور آئندہ سال کی معاشی ترجیحات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک کا اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جس میں رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ شامل ہو گا۔