جنوبی وزیرستان: کرفیو کے دوران پولیس فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگیا ،سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
June 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو
وانا:جنوبی وزیرستان وانا رعزائی بازار میں کرفیو کے دوران مشکوک افراد کے نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مشکوک افراد کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو جواب میں فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا شخص عبید ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ٹیگز: