پشاورمیں تلخ کلامی پر 2 بھائی قتل۔ والد۔ بیٹا فرار

مبینہ طور پر اپنے والد کے کہنے پر دونوں بھائیوں کو قتل کیا۔ پولیس

June 5, 2026 · قومی

پشاور کے علاقے ناصر باغ میں تلخ کلامی کے بعد افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے دو بھائیوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر اپنے والد کے کہنے پر دونوں بھائیوں کو قتل کیا۔

واقعے کے بعد والد اور بیٹا موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ابتدائی طور پر واقعہ خاندانی جھگڑے کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اصل حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔