آزاد کشمیر میں رینجرز۔ ایف سی کی تعیناتی کی منظوری
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی کے حوالےہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔
June 5, 2026 · قومی
وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 5 جون سے 25 جون تک آزاد جموں کشمیر میں رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی 12 سیٹوں کو ختم کرنے کے حوالے سے 9 جون کو ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔
ادھر سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ ہنگامہ آرائی یا احتجاجی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام اقدامات کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔