حق زوجیت ادا نہ کرنے پر بیوی کو قتل کرنے کی وائرل ویڈیو سچ نکلی

واقعہ اورنگی ٹاؤن کراچی میں جمعرات کی صبح پیش آیا، 64 سالہ اصغر علی سابق پولیس اہلکار ہے

June 5, 2026 · قومی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جس میں ایک معمر شخص حق زوجیت ادا نہ کرنے پر بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر رہا ہے حقیقی نکلی۔

یہ واقعہ اتنا حیرت انگیز ہے کہ کئی لوگ ویڈیو کو فیک سمجھے۔ تاہم امت کی رپورٹنگ ٹیم کے مطابق جمعرات کی صبح اورنگی سیکٹر ساڑھے 11 غازی آبادگلی نمبر 4 ابوبکر صدیق مسجد کے قریب رہائش پذیر معمر شخص اصغر علی نے پاکستان بازار تھانے جا کر گرفتاری دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا ہے۔

سب انسپکٹر علی چانڈیو کے بیان کے مطابق پولیس نے 64 سالہ اصغر علی کے ہمراہ اس کے گھر جا کر دیکھا تو اس کی اہلیہ 58 سالہ عاصمہ بیگم کی خون آلود لاش پڑی ہوئی تھی۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ حق زوجیت ادانہ کرنے پر اس نے آہنی راڈ کے وار مانے اپنی کے کر کے بیوی کو قتل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم اصغر علی نے تھانے آکر گرفتاری پیش کر دی اور آلہ قتل بھی حوالے کیا۔ پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی۔ مقتولہ کی بیٹی شادی شدہ ہے۔ واردات کے وقت ان کے بیٹے ملازمت پر گئے ہوئے تھے۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ سرکاری ادارے کا ریٹائر ڈ اہلکار ہے اور چپل کا کام کرتا تھا۔