آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،کراچی میں سب سے مہنگا

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی

June 5, 2026 · قومی, کامرس

فائل فوٹو

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک ہے، جبکہ اسلام آباد میں یہ قیمت 2733 روپے اور راولپنڈی میں 2707 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ اور بنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700 روپے جبکہ حیدر آباد میں 2600 روپے تک ہے۔

خضدار اور لاڑکانہ میں یہی تھیلا 2400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فیصل آباد میں قیمت 2350 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2333 روپے تک ہے، ملتان میں 2267 روپے اور بہاولپور میں 2260 روپے تک قیمت ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2250 روپے جبکہ سرگودھا اور سیالکوٹ میں 2200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔