لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
June 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور:لاہور اور ننکانہ صاحب سمیت دیگر شہروں اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز کشمیر بھارت کا سرحدی علاقہ تھا ۔
زلزلے کے جھٹکے شدید ہونے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔