سکھرکے مقام پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے
روہڑی میں وار مبارک درگاہ کے قریب ریسکیو آپریشن مکمل، لاشیں نکال لی گئیں
فائل فوٹو
سکھر میں روہڑی کے علاقے وار مبارک درگاہ کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ٹیم کی مسلسل کوششوں کے بعد تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ علی حیدر، 8 سالہ آیت اور 10 سالہ آفتاب علی شامل ہیں۔
گزشتہ روز واقعے کے فوراً بعد مقامی غوطہ خوروں نے 10 سالہ آفتاب علی سولنگی کی لاش نکال لی تھی، تاہم رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
آج صبح آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا تو ریسکیو حکام اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے پہلے علی حیدر اور بعد ازاں دوپہر کے وقت آیت سولنگی کی لاش بھی نکال لی گئی۔