قلعہ عبداللّٰـہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ۔2 افراد جاں بحق
شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، فائرنگ کرنے والا ملزم فرار
June 7, 2026 · قومی
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں شادی کی ایک تقریب کے دوران کی جانے والی ہوائی فائرنگ دو نوجوانوں کی جان لے گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے، جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔