ساہیوال میں گھریلو جھگڑے پر دیور نے بھابھی۔بھتیجی کو آگ لگا دی
گھریلو تنازعہ شدت اختیار کر گیا، پولیس کی کارروائی جاری۔ دو خواتین، ملزم بھی زخمی
June 7, 2026 · قومی
ساہیوال میں گھریلو جھگڑے کے دوران دیور نے بھابھی اور بھتیجی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں دونوں خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے دوران آگ لگنے سے گھر کا سامان بھی مکمل طور پر جل گیا، جبکہ ملزم بھی شعلوں کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔