گلگت بلتستان الیکشن: ڈیوٹی کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

واقعے کے باوجود حلقے میں پولنگ کا عمل جاری رہا جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

June 7, 2026 · قومی

استور: گلگت بلتستان کے بلند علاقہ استور میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک پریذائیڈنگ آفیسر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق جی بی اے 14 استور حلقہ ٹو میں پولنگ کا عمل پُرامن ماحول میں جاری تھا کہ اس دوران پریذائیڈنگ آفیسر کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا۔ متاثرہ آفیسر، جو ایک اسکول ٹیچر الیاس خاکی تھے، موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

انتظامیہ کے مطابق مرحوم کی میت کو بعد ازاں عیدگاہ استور منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے باوجود حلقے میں پولنگ کا عمل جاری رہا جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل مجموعی طور پر پرامن رہا، اور خصوصاً لیڈیز پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کی بڑی تعداد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔