آئی جی آزاد کشمیر کا مظفرآباد کا دورہ، امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائیوں کے باعث شہر میں پرامن ماحول قائم ہے۔

June 8, 2026 · قومی

مظفرآباد — انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کمشنر مظفرآباد کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران آئی جی پولیس نے تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پرامن ماحول کے قیام کے لیے پولیس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

https://x.com/zarrar_11PK/status/2063911167467172254?s=20

دوسری جانب شہریوں نے بھی معمولاتِ زندگی کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائیوں کے باعث شہر میں پرامن ماحول قائم ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں کاروباری، تعلیمی اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں جبکہ شہری اپنی روزمرہ مصروفیات میں مصروف ہیں۔