کوئٹہ : جنونی شخص نے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی

ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

June 8, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: وحدت کالونی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گھر کے اندر پیش آیا، جہاں ملزم نے پہلے اپنی اہلیہ اور 4 بچوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تاہم اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔