جی بی کے حلقہ 16 کے تین پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کالعدم قرار

پتھراؤ، فائرنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ متاثر ہوئی ہے

June 9, 2026 · قومی

الیکشن کمیشن نے جی بی اے 16 کے تین پولنگ اسٹیشنز کی پولنگ کالعدم قرار دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے گیچی، تھورکھایا اور بی ایچ یو تھور سری پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے امیدوار امام ملک کی درخواست اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پتھراؤ، فائرنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ متاثر ہوئی ہے، 15 جون کو تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔