وفاقی بجٹ میں مزید تاخیر۔نئی تاریخ کا اعلان آج متوقع

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج کے بجائے کل 10جون کو ہوگا۔

June 9, 2026 · قومی

وفاقی بجٹ 10جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی۔

وفاقی بجٹ 10جون کو پیش نہ کرنے کا فیصلہ صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں ہوا۔

صوبوں کی طرف سے 1700 ارب روپے وفاق کو فراہم کرنے کا فیصلہ تکنیکی کمیٹیاں کریں گی، تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل آج متوقع ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج کے بجائے کل 10جون کو ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پیش کرنے کیلئے مختصر نوٹس پر قومی اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا اور کم وقت کے باعث بجٹ کی منظوری کا عمل مختصر رکھا جائے گا۔