بھمبر میں احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور دیگر اقدامات کیے گئے،

June 9, 2026 · قومی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کے موقع پر آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں چند درجن افراد، دھواں اور افراتفری کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل راولاکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

کالعدم جے اے اے سی کی جانب سے آج پورے آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ دوسری جانب حکومتی سطح پر تنظیم پر پابندی عائد ہونے کے بعد متعدد کارکنوں کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔