ملک بھر میں بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی
نیپرا نے منظوری دے دی، صارفین کو 67 ارب روپے سے زائد ریلیف ملے گا
June 9, 2026 · قومی
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے، بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی جنوری تا مارچ 2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ یہ ریلیف جون سے اگست 2026ء تک تین ماہ کے عرصے کے لیے صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نرخوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے صارفین کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کے فیصلے سے صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا، جس سے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی۔