اسٹوڈنٹ ویزہ پربرطاینہ گئے ہزاروں پاکستانیوں نے سیاسی پناہ مانگی لی
قومی اسمبلی کمیٹی کو ایف آئی اے کی غیر قانونی امیگریشن پر بریفنگ
فائل فوٹو
چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔
ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ یورپی یونین اور دیگر ممالک نے غیرقانونی طور پر جانے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا ہے، اور ایسے اقدامات پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال آذربائیجان وزٹ ویزے پر جانے والے 7 ہزار پاکستانی واپس نہیں آئے، 580 پاکستانی بیلاروس گئے اور واپس نہیں آئے۔
ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق برطانیہ میں 10 ہزار پاکستانیوں نے اسٹوڈنٹس ویزے کا غلط استعمال کیا اور وہاں پناہ کی درخواست دے دی۔ مزید بتایا گیا کہ ملائیشیا اور ازبکستان کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے نئے راستے سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2025 میں بغیر دستاویزات بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 39 ہزار 786 افراد کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ اسٹاپ لسٹ اور انٹرپول کے باعث 3 ہزار سے زائد افراد کو روکا گیا۔
ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق لیبیا سے 175 پاکستانی گرفتار ہو کر واپس لائے گئے ہیں، جبکہ منظم بھکاریوں میں 75 فیصد اور جعلی دستاویزات میں 31 فیصد کمی آئی ہے۔