عمران خان کی ہسپتال منتقلی کی خبریں بے بنیاد قرار

3 مارچ 2026 کو پمز اور الشفا آئیہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھ کا طبی معائنہ مکمل کیا تھا

June 12, 2026 · قومی

حکومتی ذرائع نے سابق وزیرِ اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے کسی ہسپتال منتقل کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

عمران خان کو علاج کیلئے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد منتقل کرنے کی خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پمز اور الشفا آئی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کرے گی۔

تاہم، اب حکومتی ذرائع نے اس کی تردید کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 3 مارچ 2026 کو پمز اور الشفا آئیہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھ کا طبی معائنہ مکمل کیا تھا۔ ذرائع نےبتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا فالواپ چیک اپ اڈیالہ جیل میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی نے کیا۔