عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب ٹریفک پولیس کا شہری پر مبینہ تشدد،ویڈیو وائرل
شہری کو بند راستے کی جانب جانے سے روکا گیا تھا، تاہم اس نے مبینہ طور پر مزاحمت اور بدتمیزی کی،ٹریفک پولیس
کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک شہری پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہری حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہری کو بند راستے کی جانب جانے سے روکا گیا تھا، تاہم اس نے مبینہ طور پر مزاحمت اور بدتمیزی کی، جس کے بعد اہلکاروں اور شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار پر زائرین کی آمد کی وجہ سے ٹریفک بند کی گئی سوشل میڈیا پر بتایا یہ جارہا ہے یہ شخص فیملی کے ساتھ ہسپتال جانا چاہتا تھا جس پر تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔
اس خبر کی درست تفصیلات اگر کسی کے پاس ہیں تو کمنٹس کردیں pic.twitter.com/5G9kcjgWSb— ترجمان⚔️ (@desichawal) June 11, 2026
پولیس کا کہنا ہے کہ اسی دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی اور اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کیا گیا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے اور ویڈیو کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔