مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ:کرنل امجد لطیف کی نماز جنازہ ادا

نماز جنازہ میں شہریوں، فوجی افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

June 12, 2026 · قومی

گوجرانوالہ: مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کرنل امجد لطیف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں شہریوں، فوجی افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا جبکہ پاک فوج کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

نماز جنازہ کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور شرکاء نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

شرکاء نے کرنل امجد لطیف کی قربانی کو وطن کی سلامتی کے لیے ایک عظیم مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

اس موقع پر “پاکستان زندہ باد” اور “شہداء ہمارا فخر ہیں” کے نعرے بھی لگائے گئے۔

دوسری جانب فورٹ عباس میں بھی مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے جوان محمد ارسلان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔