سینڈہرسٹ انٹرنیشنل مقابلہ:پاکستانی ٹیم کی کلین سوئپ فتح

مجموعی ٹیم ٹرافی، بہترین پیس اسٹیکر اور بہترین ڈرائیور کے ایوارڈز شامل ہیں۔

June 12, 2026 · قومی

راولپنڈی: پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کی ٹیم نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایم اے ٹیم نے مقابلے میں کلین سوئپ کرتے ہوئے تمام بڑے اعزازات اپنے نام کیے، جن میں مجموعی ٹیم ٹرافی، بہترین پیس اسٹیکر اور بہترین ڈرائیور کے ایوارڈز شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 رکنی پاکستانی دستہ میجر حیدر گلزار (ایڈجوٹنٹ پی ایم اے) کی قیادت میں 5 جون 2026 کو برطانیہ پہنچا تھا۔

سالانہ مقابلے میں 16 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں مختلف ممالک کی مسلح افواج کی نمائندگی شامل تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت، مہارت اور اعلیٰ معیار کی عکاس ہے۔