نواز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

نواز شریف نے عمرے کی ادائیگی کے بعد عبادات اور خصوصی دعاؤں میں بھی حصہ لیا۔

June 12, 2026 · قومی

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں عمرہ ادا کر لیا۔

نواز شریف جنیوا سے سعودی عرب پہنچے جہاں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی عرب آمد کے بعد نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔ ان کے دورے کے دوران پارٹی رہنما اور دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے عمرے کی ادائیگی کے بعد عبادات اور خصوصی دعاؤں میں بھی حصہ لیا۔