چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں نافذ کفایت شعاری پالیسی ختم کرنے کا حکم

10 مارچ 2026ء کے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ 

June 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں نافذ کفایت شعاری پالیسی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق 10 مارچ 2026ء کے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

سپریم کورٹ میں کفایت شعاری پالیسی 15جون 2026ء سے مؤثر طور پر ختم ہو جائے گی۔

15 جون 2026ء سے سپریم کورٹ کے تمام امور معمول کے مطابق چلائے جائیں گے۔