بحیثیت سیاسی جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس ہے، شازیہ مری
ہماری اجلاس میں آج شرکت علامتی ہوگی ، پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو
فائل فوٹو
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے بحیثیت سیاسی جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس کا اظہار کردیا اور کہا کہ ہماری اجلاس میں آج شرکت علامتی ہوگی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری نے کہا کہ بجٹ کے معاملے پر کئی ملاقاتیں اور گفتگو ہوئی، پیپلز پارٹی کی سیاسی اسپیس موجود ہے، اس کے ساتھ سازش نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی اسپیس سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے تو بہتر رہے گا، جو سیاسی اسپیس پی پی کی ہے، اسے چھینا نہیں جاسکتا۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کیا ہے، ہم کسی ایک سیاسی جماعت کے لیےاتنی بڑی قربانی نہیں دے رہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری اجلاس میں آج شرکت علامتی ہو گی، قومی ایشوز پر حکومت سے بات چیت کر چکے ہم ان ایشوز کو مکس نہیں کر رہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ بحیثیت سیاسی جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس ہے، اسی افسوس کا اظہار ہمارے چیئرمین اجلاس میں شرکت نہ کر کے کریں گے۔