آپ بھی تنخواہ دار ہیں اور میں بھی، ہمیں تو ریلیف مل گیا ہے،پرویز رشید

ملک میں سیاسی استحکام موجود ہے، غیر مستحکم ہونے کی کوئی وجہ نہیں، میڈیا سے گفتگو

June 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے سب سے بڑا مطالبہ تنخواہ دار لوگوں کا تھا، آپ بھی تنخواہ دار ہیں اور میں بھی، ہمیں تو ریلیف مل گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت ملک میں سیاسی استحکام موجود ہے، غیر مستحکم ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔

گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے سوال پر پرویز رشید نے کہا ابھی تمام حتمی نتائج آنا باقی ہیں، جب تک نتائج نہیں آجاتے کچھ  کہنا قبل از وقت ہو گا۔خطے کے موجودہ حالات میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان میں کسی چیز کی قلت نہیں ہوئی، ملک میں ادویات یا کھانے پینے کی کسی چیز کی کوئی کمی نہیں۔