بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کابجٹ 838 ارب روپے تک بڑھا دیاگیا
وفاقی حکومت نے سماجی تحفظ کے پروگرام کے لیے 17 فیصد زیادہ فنڈز مختص کر دیے
June 13, 2026 · قومی
وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لیے مختص فنڈز میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 838 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال اس پروگرام کے لیے 716 ارب روپے رکھے گئے تھے، تاہم نئے مالی سال میں اسے بڑھا کر 838 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ فنڈز میں اضافے کا مقصد کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کو زیادہ مؤثر مالی معاونت فراہم کرنا اور سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانا ہے۔