مظفر آباد پر لشکر کشی کے ذریعے قبضے کی اجازت نہیں دینگے۔ رانا ثنا اللہ
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر بیرونی حمایت کے الزامات
وزیراعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، تاہم کسی بھی صورت لشکر کشی کے ذریعے مظفرآباد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج اور لانگ مارچ کا حق تسلیم شدہ ہے، اور لاکھوں شہدا کی قربانیوں سے ملک میں جمہوری عمل کو تقویت ملی ہے جسے کسی کمیٹی کے مطالبات پر نقصان نہیں پہنچنے دیا جا سکتا۔
رانا ثناء اللہ کے مطابق کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو متعدد بار مختلف پیشکشیں کی گئیں، تاہم انہوں نے انہیں قبول نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کو بیرونی قوتوں کی حمایت اور مالی معاونت حاصل ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس گروپ نے ابتدا میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، جس سے ان کے مؤقف میں تبدیلی ظاہر ہوتی ہے۔