حکومت کا چھوٹے کاشتکاروں کو 300 ارب قرض دینے کا اعلان

زرعی مشینری کے لیے 5 ارب سبسڈی کے لیے مختص کیے ہیں ،بجٹ دستاویز

June 14, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت کا بجٹ 27-2026ء میں زرخیز اسکیم کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو 300 ارب قرض دینے کا اعلان کردیا۔

بجٹ میں حکومت نے اسکیم کے تحت ساڑھے 7 لاکھ چھوٹے کاشت کاروں کو 300 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق زرعی مشینری کے لیے 5 ارب سبسڈی کے لیے مختص کیے ہیں جبکہ 12 ایکڑ سے کم رقبے کے مالک کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق کھاد کی قیمت کم رکھنے کےلیے کھاد فیکٹریوں کو 20 ارب روپے کا پیکیج دیا جائے گاجبکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو نقصانات سے بچانے کے لیے عالمی بینک کی مدد سے 20کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلزکےلئے3ارب سبسڈی دی جائے گی جبکہ وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی پروگرام کے تحت20ارب مختص کیے گئے ہیں۔