بلاول بھٹو کا ایران۔امریکہ معاہدے کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش

June 15, 2026 · قومی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی تمام فریقین کی دانشمندانہ قیادت، سفارتی بصیرت اور پختہ عزم کی عکاس ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم شہبازشریف کی قیادت اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی علاقائی استحکام اور امن کے لیے مسلسل حمایت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔