مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،2 پائلٹس شہید
حادثے کے دوران دو راہگیر بھی شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس شہید ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے دوران دو راہگیر بھی شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
افسوسناک واقعہ: مردان میں تربیتی طیارہ حادثے کا شکار
مردان کے علاقے کاٹلنگ روڈ پر جبر نہر کے قریب ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں موجود دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ حادثے کے باعث دو راہگیر شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل… pic.twitter.com/udbAPaGWPD
— Advocate Shujaat Marwat (@sakm123400) June 15, 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن قاسم اور کیپٹن طلحہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ پایا۔
انہوں نے شہید پائلٹس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر داخلہ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔