ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے

مرحوم علوم اسلامیہ اور فقہ اسلامی کے ممتاز استاد تھے اور طویل عرصے سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔

June 15, 2026 · قومی

پاکستان کے نامور عالم دین اور منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ملک بھر کے دینی و علمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم علوم اسلامیہ اور فقہ اسلامی کے ممتاز استاد تھے اور طویل عرصے سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کے ہزاروں شاگرد اندرون و بیرون ملک دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مفتی عبدالقیوم ہزاروی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی جائے گی، جس کی امامت چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کریں گے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باعمل، مخلص اور ممتاز عالم دین تھے جنہوں نے فقہ اسلامی کی تدریس میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ان کے انتقال کو علمی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔