بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس 17 جون کو طلب

18 تا 20 جون ایوان میں میزانیے پر عام بحث ہو گی ، اعلامیہ

June 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے بجٹ اجلاس 17 جون کو دن 4 بجے طلب کر لیا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کیا، 17جون کو مالی سال 27-2026ء کا میزانیہ اور ضمنی میزانیہ پیش کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 18 تا 20 جون ایوان میں میزانیے پر عام بحث ہو گی اور 20 جون کو مالیاتی مسودہ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 21 جون کو ضمنی میزانیے پر ایوان میں عام بحث ہو گی جبکہ 22 جون کو سالانہ مطالباتِ زر برائے مالی سال 27-2026ء پیش کیے جائیں گے۔