ملزم کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس

طبی بنیادوں پر ضمانت کیس، اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ طلب

June 15, 2026 · قومی

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کے کیس میں میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ملزم احمد عزیز کی درخواست پر سماعت کی، جہاں عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے ملزم کی میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی۔

جیل حکام کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت عالیہ نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل جواب دیں کہ کیوں نہ تادیبی کارروائی کی جائے۔

ملزم کی جانب سے ذیشان بابر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو کان کا انفیکشن ہے اور اس کا علاج جیل میں دستیاب نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت طبی بنیادوں پر ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ رپورٹ پیش نہ ہونے پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔