لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
فائل فوٹو
لکی مروت : خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے جبار خیل میں پیش آیا، جہاں مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ چاروں لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے پیچھے کارفرما محرکات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔