موٹروے پر وردی میں لفٹ لینے پر پابندی،سخت کارروائی کا عندیہ

موٹروے پر تعینات اہلکاروں کی موجودگی صرف سرکاری ڈیوٹی، گشت اور قانون کے نفاذ کے لیے ہوگی۔

June 16, 2026 · قومی
موٹروے پر وردی میں لفٹ لینے پر پابندی،سخت کارروائی کا عندیہ

موٹروے پر وردی میں لفٹ لینے پر پابندی،سخت کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے اہلکاروں کی جانب سے وردی میں گاڑیاں روک کر لفٹ لینے کے عمل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈی آئی جی موٹروے عمران شاہد کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو جاری کیے گئے مراسلے میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ کوئی بھی اہلکار ٹول پلازوں یا موٹروے پر گاڑیاں روک کر لفٹ نہیں لے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات سے موٹروے ایم-2 اور قومی شاہراہوں کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، جبکہ وردی میں اس طرح کے رویے سے ملکی اور غیر ملکی مسافروں پر منفی تاثر پڑتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ موٹروے پر تعینات اہلکاروں کی موجودگی صرف سرکاری ڈیوٹی، گشت اور قانون کے نفاذ کے لیے ہوگی۔

ڈی آئی جی موٹروے نے واضح کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مراسلہ سی سی پی او لاہور، ریسکیو 1122، پی ٹی سی فاروق آباد اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔