ایبٹ آباد میں بائیکا رائیڈر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

ملزمان نے دھوکے سے رائیڈ پر بلایا،اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

June 17, 2026 · قومی

ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہر کی حدود ککمنگ روڈ، جندر ڈھکی گاؤں کے قریب ایک بائیکا رائیڈر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر ملزمان نے دھوکے سے رائیڈ پر بلایا اور بعد ازاں اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتول ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور اس کے کم سن بچے بھی ہیں، جس کے باعث علاقے میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔