سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سہ پہر 3 بجے بجٹ پیش کریں گے۔ مجموعی بجٹ کا تخمینہ 3500 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔
June 17, 2026 · قومی
سندھ کا نیا مالی سال کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سہ پہر 3 بجے بجٹ پیش کریں گے۔ مجموعی بجٹ کا تخمینہ 3500 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 298 ارب روپے کی کمی متوقع ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات میں 418 ارب روپے کے اضافے کا امکان ہے۔ غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 2560 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ کابینہ آج نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی۔