مردان: گوردوارے پر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
June 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو
مردان میں ایک گوردوارہ پر فائرنگ کے نتیجے میں سکھ میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان مردان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بابو محلہ میں پیش آیا جہاں واقع گوردوارہ کے ایک کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں گوردوارے کی صفائی پر مامور اور وہیں رہائش پذیر میاں بیوی ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کا کنہا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔