سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار سولر سسٹمز کی تقسیم کا اعلان
بجٹ میں متوسط طبقے کیلئے رعایتی سولر فنانسنگ پروگرام متعارف
June 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں 2 لاکھ 75 ہزار رعایتی سولر سسٹمز کی تقسیم کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متوسط طبقے کے لیے رعایتی سولر فنانسنگ پروگرام متعارف کروانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ 18 ارب روپے کی لاگت سے 2 لاکھ 75 ہزار مفت سولر ہوم سسٹمز تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت اس سے قبل غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹمز فراہم کر چکی ہے۔