غیر قانونی بھرتیاں کیس،پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری

ملزم محمد خان بھٹی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ضمانت کے بعد متعدد بار عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

June 18, 2026 · قومی

اسلام آباد میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے اور فریقین سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

دورانِ سماعت غیر قانونی بھرتیوں کے شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم محمد خان بھٹی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ضمانت کے بعد متعدد بار عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے مطابق ملزمان کی غیر حاضری کے باعث ٹرائل میں غیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس کے بعد پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔