سی سی ڈی اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ہانیہ جاں بحق ہوئی
یہ واقعہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، اور اس سے ریاستی اداروں کے اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔
سانحہ چکوال میں 9 سالہ ہانیہ کے قتل کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری اور ایف آئی اے سے تفتیش کرانے کے لیے آئینی درخواست لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مبینہ طور پر سی سی ڈی اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم عمر ہانیہ جاں بحق ہوئیں، اور واقعے میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاندان کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، اور اس سے ریاستی اداروں کے اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک آزاد اور خودمختار عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔
دوسری جانب ہائی کورٹ آفس نے درخواست پر ابتدائی اعتراضات عائد کیے ہیں، تاہم جسٹس صداقت علی خان نے اعتراضات کے ساتھ درخواست کی سماعت کی۔